لودھراں:حلقہ این اے ایک سو چون، ضمنی انتخاب تئیس دسمبر کو متوقع
لودھراں کے حلقہ این اے ایک سو چون میں ضمنی انتخاب تئیس دسمبر کو ہوگا، تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور مسلم لیگ نون کے صدیق بلوچ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
حلقہ این اے ایک سو چون میں ضمنی انتخاب کیلئے فریقین کی انتخابی مہم زوروں پر ہے۔تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان لودھراں میں جہانگیر ترین کے جلسے سے خطاب کریں گے۔جبکہ مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف بھی اپنے امیدوار صدیق بلوچ کی بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔
حلقے میں انتخابی مہم کا وقت پیر کو رات بارہ بجے ختم ہو جائے گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پولنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولنگ ڈے پر فوج کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔