شوگر مل بندش،سیاسی رہنماوں کی تنقید
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے سندھ میں اب وہی شوگر ملز رہ سکتی ہیں جو آصف علی زرداری کے پاس ہے۔
قومی عوامی تحریک کے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے سندھ میں حکمراں ٹولہ تیس سے زائد شوگر ملیں خرید چکا ہے، فنکشنل لیگ کے رہنما جام مدد علی نے کہا سیری مل کے مالکان باقاعدہ صنعت کار ہیں۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا سندھ پولیس صرف آصف علی زرداری کے حکم پر چلتی ہے، سندھ میں شوگر مل کسی اور کے پاس ہوگی تو اس کا حال سیری شوگر ملز جیسا ہی ہوگا۔
ایاز پلیجو نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں تیس سے زاید شوگر ملیں حکمراں ٹولہ خرید چکا ہے جو انور مجید کے زیر قیادت چل رہی ہیں، مزید شوگر ملیں بھی خریدنی ہیں،
فنکشنل لیگ کے رہنما جام مدد علی نے کہا سیری مل کے مالکان باقاعدہ صنعت کار ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر سیری شوگر مل کو کھولا گیا لیکن پولیس نے مل کو بند کرادیا، رات گئے تک معاملہ حل نہیں ہوسکا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔