حافظ آباد:گیس لوڈ شیڈنگ ،خواتین سراپا احتجاج
حافظ آباد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے خواتین کا پارہ ہائی ہو گیا۔ہاتھوں میں برتن اور چولہے اٹھائے خواتین اور بچوں نے گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔
حافظ آباد مٍیں میاں دا کوٹ،اختر ٹاٍین، بہاولپورہ،محلہ جامع مسجد قدیم،حسین پورہ سمیت دیگر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی سپلائی بند ہونے صارفٍین کو شدٍید مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف میاں دا کوٹ میں خواتین اور بچوں نیاحتجاج کرتے ہوئے محکمہ سوئٍی گٍیس کٍیخلاف نعرے بازی کی۔
مکینوں کا کہنا تھا انہوں نے مسلم لیگ نون کو اس لیے ووٹ دیئے تھے کہ ان کے بنیادی مسائل حل ہوں،لیکن موجودہ حکومت تو گیس کی فراہمی کا مسئلہ بھٍی حل نہ کرسکی۔بچوں کا کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھو کے سکول جاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔