آئن سٹائن سے متعلق 5 حیران کن حقائق

شائع 11 مئ 2016 12:03pm

albert

نوبل انعام یافتہ سائنس دان البرٹ آئن اسٹائن  انتہائی مشہور شخصیت ہیں۔ ان پر کئی کتابیں بھی تحریر کی جا چکی ہیں۔

آج ہم یہاں آئن سٹائن  سے تعلق کچھ دلچسپ حقائق بتاتے ہیں۔

 ٭ 1930 میں جب آئن اسٹائن جرمنی سے بھاگ کر  امریکا   پہنچے تو جرمن نازیوں  نے انہیں اپنی ہٹ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔

٭آئن اسٹائن آٹوگراف دینے کا 1 ڈالر معاوضہ لیتے تھے، بعد ازاں وہ  ان پیسوں کو خیرات کر دیتے۔

٭ دوسری جنگ عظیم میں آئن اسٹائین نے امریکی صدر روزویلٹ کے سامنے خدشہ ظاہر کیا کہ جرمنی  ایٹمی بم بنا سکتا ہے، لہذا امریکا کو بھی یہ بم بنانا چاہیے۔
بعدازاں انہوں نے مریکا کو ایٹم بم کا مشورہ دینے کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار  دیا۔

٭ 1952 میں اسرائیل کے پہلے صدر کی وفات کے بعد آئن اسٹائن کو اسرائیلی صدر بننے کی پیشکش کی گئی تھی، جسے انہوں نے یہ کہہ کر رد کر دیا کہ وہ اس عہدے سے  انصاف نہیں کر سکیں گے۔

٭ 17 اپریل 1955 میں آئن اسٹائن کو اندرونی بلیڈینگ کو سامنا کرنا پڑا، لیکن انھوں نے سرجری کروانے سے یہ کہہ کے منع کردیا کہ " مصنوعی طریقے سے  زندگی  بڑھانے کا مزہ نہیں۔ میں  اس دنیا میں اپنے حصے کا کام کر چکا ہوں ۔ اب میرے جانے کا وقت ہوگیا ہے اور میں  خوشی خوشی دنیا سے جانا چاہتا ہوں"۔