داعش کا ریڈیو ،پاکستانی علاقوں میں بھی نشریات سنی جارہی ہیں
کابل :داعش نے افغانستان میں ایف ایم ریڈیو چلانا شروع کردیا۔ نشریات پاکستانی علاقوں مہمند ایجنسی اور تحصیل حلیم زئی میں بھی سنی جارہی ہیں۔ داعش نے افغانستان میں قدم جما لیے۔
ایف ایم ریڈیو چلانا بھی شروع کردیا ، ایف ایم نائٹی چینل کو خلافت ریڈیو کے نام سے چلایا جارہا ہے۔ مہمندایجنسی کے مختلف علاقوں میں اس ریڈیو کی نشریات صاف آواز میں سنی جارہی ہیں۔
داعش کے اس ریڈیو نیٹ ورک پر چالیس منٹ تک پشتو زبان میں خطبہ دیا جاتا ہے مقرر کی جانب سے غیر ملکی قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف جنگ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ داعش کی جانب سے افغان سرزمین سے چلنے والی ریڈیو نشریات مہمند ایجنسی کے علاوہ افغانستان سے ملحقہ دیگر پاکستانی سرحدی علاقوں میں بھی سنی جارہی ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔