پنجاب :خناق سے بچوں کی ہلاکتیں اکتیس ہوگئیں
لاہور :پنجاب میں خناق سے ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا،دو روز کے دوران چلڈرن ہسپتال لاہور میں مزید دو بچیاں دم توڑگئیں،صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد اکتیس تک جاپہنچی،طبی ماہرین کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت حفاظتی ٹیکے بڑھائے تو مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں ادویات کی فراہمی کے باوجود خناق کا مرض پھیلتا جارہا ہے۔جس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، دو روز کے دوران چلڈرن ہسپتال میں مزید دو بچیاں دم توڑ چکی ہیں جن میں آٹھ سالہ نمرہ اور بارہ سالہ آسیہ شامل ہیں دونوں بچیوں کا تعلق لاہور سے ہے جو چار روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں صوبے میں اب ہلاکتوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات فراہم کی جاچکی ہں جلد بیماری پر قابو پا لیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔