کراچی میں آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا،ڈی جی رینجرز

شائع 21 دسمبر 2015 12:35pm

12

کراچی:ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔

تاجروں کے وفد نے کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر کی قیادت میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ تاجروں نے شہر میں قیام امن کے لیے رینجرز کے کردار کی تعریف کی، رینجرز نے شہر کی رونقین بحال کیں۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں شہر میں پھر بدامنی کا خدشہ ہے، اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد اور بھتہ خوروں کے خلاف بھرپور تعاون جاری رہے گا۔اور آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔