سندھ ہائیکورٹ میں عامر خان کی درخواست ضمانت پر سماعت
کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، رینجرز نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایم کیو ایم کے رہنما عامرخان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔رینجرز کے لا آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ عامر خان پر دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے کا مقدمہ درج ہے اور ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔
عامرخان کے وکیل ایڈووکیٹ محفوظ یار خان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی کاپی آج ارسال کی گئی ہے، جواب داخل کرنے کا وقت دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کر دی۔
عامر خان کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کر کے دہشتگردوں کو تحفظ اور سہولت فراہم کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔