ملک کو دہشتگردی سے مکمل پاک کرنا ہے، وزیردفاع
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی سے مکمل پاک کرنا ہے، افغانستان میں غیرملکی فورسز وہ کامیابیاں حاصل نہ کرسکیں،جوپاک فوج نے ڈیڑھ سال میں آپریشن ضرب عضب میں حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے مکمل پاک کرنا ہے، دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جتنا نقصان ہم نے اٹھایا دنیا میں کسی اورملک کا نہیں ہوا۔
وزیردفاع نے مزیدکہا کہ کیڈٹ کالج حسن ابدال کی کامیابیاں بے مثال ہیں، جانوں کا نذرانہ دینے والے افسران میں سے بڑی تعداد اس کالج سے فارغ ا لتحصیل تھی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔