عمران خان کوزمین پرقبضہ نہیں کرنے دیں گے،حمزہ شہباز

شائع 21 دسمبر 2015 12:59pm

12

لودھراں:مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ شیر کو دیکھ کر چھکے لگانے والوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں ، لودھراں سے بھی ن لیگ کا امیدوار کامیاب ہوگا۔

لودھراں میں انتخابی جلسے سے خطاب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لودھراں میں چوکے چھکے مارنے نہیں آیا عوام کا دل جیتنے آیا ہوں۔ سیاسی رشتے ٹوٹ جاتے ہیں دل کے رشتے نہیں ٹوٹتے۔

انہوں نے سیاسی مخالفین پر طنز کے نشتر چلائے کہا عمران خان نے میانوالی کے عوام کی زمین ہتھیانے کی بات کی میانوالی کے عوام تسلی رکھیں ، عمران خان کوزمین پرقبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ لودھراں مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے لاہور کے ضمنی انتخاب کی طرح یہاں سے بھی لیگی امیدوار فتح حاصل کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف عوامی مسائل کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہ جائیں گے اور کام کرنے والے کام کرتے رہیں گے۔