مسافر وین اور ٹرک کے تصادم،خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
جھنگ:جھنگ میں مسافر وین اور ٹرک کے تصادم میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تیرہ مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ میں بھکر روڑ پر کوٹ خیرا کے قریب احمد پور سیال سے آنے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور تیرہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق ہو نے والے تینوں افراد کا تعلق جھنگ سے ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات موقع سے فرار ہوگئے،۔تاہم وین اور ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔