شادی کی تقریب میں فائرنگ،ایک جاں بحق تین زخمی

شائع 21 دسمبر 2015 01:53pm

12

ملتان:ملتان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ دولہے راجا کو مہنگی پڑ گئی،شادی کی رات حوالات میں گزارنا پڑی۔

ملتان میں شادی کی دو تقریبات میں فائرنگ سے ارشد سلیم نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لئے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں سے عبدالرحمان کی حالت خطرے میں ہے۔

دوسری جانب پولیس نے فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے دولہا محمد اشفاق سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ شمس اور مظفر آباد میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔