عمران خان کو مانگنے کی لت پڑ گئی ہے ،پرویز رشید

شائع 21 دسمبر 2015 01:50pm

1

اسلام آباد: پرویز رشید کہتے ہیں چیرمین تحریک انصاف کو مانگنے کی لت پڑگئی ہے،عمران خان سیلوبرادری سے زمین لے لیں اوربنی والااپناگھرسیلوبرادری کو دے دیں۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے اسلام آباد میں یوم قائد کے حوالے سے تصویری نمائش کا افتتاح کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نوازشریف تاپی گیس پائپ لائن اورتوانائی بحران کے خاتمے کے مختلف منصوبوں پرکام کررہے ہیں توان کے احتساب کی بات کی جاتی ہے ،میانوالی میں زمین عطیہ کرنے یا بیچ دینے کی عمران خان کی دھمکی کے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مانگنے کی لت پڑ گئی ہے ، سیلوبرادری عمران خان کو زمین مہیا کردے اورخان صاحب بنی گالہ والا گھر سیلوبرادری کودے دیں ،پرویزرشید کا مزید کہنا تھاکہ قائد اعظم کا پاکستان واپس لائیں گے آج کا پاکستان قائد کے خوابوں کے قریب ترہے۔