ڈی ایچ کیو اسپتال میں بجلی چوری کا انکشاف
شیخوپورہ :شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بجلی چوری کا انکشاف، میٹر جلنے پر ضلعی انتظامیہ نے اسپتال کو عرصہ دراز قبل ڈائریکٹ تاروں سے بجلی فراہم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا عرصہ دراز قبل میٹر جل گیا تھا،جس کے بعد اسپتال کو میٹر کے بغیر ڈائریکٹ تاروں سے بجلی فراہم کی جارہی ہے،جلے اور خراب میٹروں کی حالت زار بتاتی ہے کہ بجلی چوری کا معاملہ کافی پرانا ہے،اسپتال میں کتنی بجلی خرچ ہوتی ہے اسکا بوجھ تو عام صارفین کو ہی بھگتنا پڑتا ہے،واپڈا حکام کے مطابق اسپتال قریباً اڑھائی کروڑ روپے کا نادہندہ ہے،اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسپتال کو بغیر میٹر کے بجلی فراہم کی جا رہی ہے،ایم ایس اسپتال اور ای ڈی او ہیلتھ سے رابطہ کیا گیا،مگر انہوں نے موقف دینے سے انکار کردیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔