ڈاکٹر عاصم کیس میں عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی،مولا بخش چانڈیو

شائع 21 دسمبر 2015 04:32pm

12

کراچی:سندھ کے مشیراطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات اور ڈاکٹرعاصم کے پراسیکیوٹر کی تبدیلی کو خوامخواہ اچھالا گیا۔ رینجرز کے اقدامات پر سندھ حکومت نے کبھی تحفظات ظاہر نہیں کیے۔

کراچی میں مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ رینجرز اختیارات اور ڈاکٹر عاصم کے مسئلے پر آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی اور سندھ حکومت محاذ آرائی کو ختم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

ان کاکہنا تھا ڈاکٹر عاصم کے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ صوبائی حکومت پر مداخلت کاالزام عائد کیاگیا، حکومت اگر مداخلت کرتی تو نتائج یہ نہ ہوتے۔مولابخش چانڈیو کاکہنا تھا ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس میں عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ انہیں فیصلے سے متعلق کچھ تحفظات ہیں۔

مشیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلے بھی سندھ میں گرینڈ الائنس بنائے۔ ماضی میں بننے والے گرینڈ الائنس بھی سندھ میں کچھ نہیں کرسکے۔ان کاکہنا تھا بلدیاتی انتخابات میں سندھ کے عوام نے گرینڈ الائنس بنانے والوں کو یکسر مسترد کردیا۔