پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری جلد کی جائے گی،غلام مرتضیٰ جتوئی
کراچی:پاکستان اسٹیل ملز لاکھ کوشش کے باجود اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکی ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا کہنا ہے ادارہ سفید ہاتھی ہے، پاکستان اسٹیل کی نجکاری جلد ہوگی۔
ایوان صنعت و تجارت کراچی میں تاجروں سے خطاب میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل پہلے بھی سفید ہاتھی تھا اور رہے گا، اٹھارہ ارب روپے کھانے کے باوجود ادارہ اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوپایا، پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری جلد کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں جاری رہنا چاہئیں، وفاق بغیر کسی تلخی کے قیام امن کے لئے صوبوں کی مدد کو تیار ہے، وفاق رینجرز کے اختیارات کا دائرہ سندھ تک بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ غلام مرتضیٰ جتوئی کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے رینجرز کو مکمل اختیارات دیئے جائیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔