تین سالہ ٹریڈ پالیسی کا اعلان آج متوقع

شائع 21 دسمبر 2015 05:13pm

12

اسلام آباد:تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے لیے تین سالہ ٹریڈ پالیسی کا اعلان آج متوقع ہے، پالیسی کے تحت برآمدات کو پینتیس ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جائے گا۔

وزارت تجارت کے مطابق تین سالہ ٹریڈ پالیسی کا مسودہ وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے، وزیر تجارت خرم دستگیر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس آگئے ہیں، جس کے بعد تین سالہ نئی ٹریڈ پالسی کا اعلان آج متوقع ہے۔

پالیسی میں پسماندہ علاقوں سے برآمدات کے لئے سہولتوں سمیت دیگر شعبوں کو مراعات اور برامدات کے لیے نئی مارکیٹس تک رسائی شامل ہے۔ پالیسی کے تحت برآمدات کو سالانہ پینتیس ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا، پالیسی میں زرعی پیداوار کی برآمد کے لئے کئی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔