پنجاب میں گیس کی بندش نے عوام کا جینا دوبھر کردیا

شائع 21 دسمبر 2015 06:06pm

12

فیصل آباد:پنجاب میں گیس کی بندش نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔صوبے کے مختلف اضلاع میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور سوئی گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔

حافظ آباد کے علاقے میاں دا کوٹ کی مکین خواتین اور بچوں نے ہاتھوں میں برتن اور چولہے اٹھائے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔بچوں کا کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھو کے سکول جاتے ہیں۔

فیصل آباد میں محلہ عثمان ٹاون اور دیگر کالونیوں کے مکین گیس بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور غلام محمد آباد روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس نہ آنے کے باعث انکی نظام زندگیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔

سرگودھا میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے آزاد روڈ پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور سوئی ناردن حکام کیخلاف نعرے بازی کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں گیس بندش کے خلاف کیے جانے والے مظاہروں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج بنی رہی۔