سندھ کے پراجیکٹس کیلئے خصوصی حفاظتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

شائع 21 دسمبر 2015 06:18pm

1

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے سندھ کے پراجیکٹس کیلئے خصوصی حفاظتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے دوہزار ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو کنٹریکٹ میں بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سمیت سندھ یں جاری ترقیاتی پراجیٹکس سے وابسطہ چینی ماہرین اور دیگر عملے کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس سنیٹرل پولیس آفسر میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت آئی جی سندھ نے کی جبکہ کراچی پولیس کے چیف کے علاوہ ایڈیشنل آی جیز اسپیشل برانچ اور کرائم برانچ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے حفاظتی انتظامات پر پولیس کے فوکل پرسن ڈی آئی جی امین یوسف زئی نے شرکا کو بریفنگ د ی اور حتمی ایس او پی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔سندھ میں چین سے 111 منصوبے جاری ہیں جن پر 1500 سے زائد چینی ماہرین کام کررہے ہیں جن کی سیکورٹی کو صوبائی سطح پر یقنین بنایا جارہا ہے،سیکورٹی انتظاما کو حتمی شکل دینے سے قبل چائنیز قونصلیٹ میں کے کمرشل کاونسلر کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیکورٹی کیلئے خصوصی سیل قائم کیا جائے گا۔ جس کیلئے حکومت نے دو ہزار رہٹائرڈ فوجیوں کو پولیس میں کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس ضمن میں ریکروٹمنٹ کے عمل کا آغاز کیا جائے۔