رینجرز اختیارات کا معاملہ قانون کی روشنی میں کیا جائے گا،چوہدری نثار

شائع 21 دسمبر 2015 06:40pm

12

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے  واضح کیا ہے کہ سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ قانون کی روشنی میں کیا جائے گا اور اس سے متعلق کل تک فیصلہ کرلیا جائے گا۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہا کہ سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ قانون کے مطابق کیا جائے گا اور ابھی تک اس معاملے پر وزارت قانون سے رائے نہیں لی لیکن منگل تک کراچی میں رینجرز کو اختیارات کو دینے کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔