اختیارات کیلئے سندھ حکومت کو قائل کریں گے، وسیم اختر

شائع 22 دسمبر 2015 05:07am

wasimakhter_image

کراچی :ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کہتے ہیں کہ اختیارات کیلئے سندھ حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔عدالت جانے کا آپشن بھی موجود ہے، بغیر اختیارات کے پیپلز پارٹی کے نمائندے بھی عوام کی خدمت نہیں کرسکتے۔شہر قائد کو پیرس یا دبئی نہیں کراچی کو کراچی بنانا چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے آج نیوز کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہا وہ ماضی کو بھول کر آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔وہ شہر کو ترقی دینا چاہتے ہیں ، شہر کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔نامزد میئر کا کہنا تھا الیکشن جیتنے کیلئے لڑا جاتا ہے،عوام نے ایم کیو ایم پر اعتماد کیا، سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں،تمام شہریوں کا میئر ہوں، سب کا کام بلا تفریق کرونگا۔

وسیم اختر نے کہا کہ اختیارات کیلئے سندھ حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے،عدالت جانے کا آپشن بھی موجود ہے،رینجرز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی تلخیاں بھلا کر رینجرز کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ ماضی کی تلخیاں سب کو بھلانا ہوں گی وہ کراچی کو دبئی پیرس نہیں کراچی کو کراچی بنائیں گے۔