ذرائع ابلاغ کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے،پرویز رشید
اسلام آباد:وزیراطلاعات پرویزرشید نے اسلام آباد میں میڈیا مانیٹرنگ اینڈ ٹریکنگ سینٹرکا افتتاح کردیا،کہتے ہیں کہ مانیٹرنگ سینٹر وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے وزارتوں کو اپنی کارکردگی جانچنے میں آسانی ہوگی۔
وزیراطلاعات پرویزرشید کا میڈیا مانیٹرنگ اینڈ ٹریکنگ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، میڈیا مانیٹرنگ سینٹر کے ذریعے 80 ٹی وی چینلز کو مانیٹرکیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا مانیٹرنگ سے گورننس کا نظام بہتر بنانے اور وزارتوں کو کارکردگی جانچنے میں مدد ملے گی۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ میڈیا مانیٹرنگ اینڈ ٹریکنگ سینٹرجدید سہولتوں سے آراستہ ہے جوحکومت اورمیڈیا کے درمیان رابطے کا کردارادا کرے گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔