بجٹ سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے۔
کابینہ کا اجلاس شام سوا 5بجے جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ساڑھے 6 بجے متوقع ہے۔
وزیراعظم پاکستان ہائی کمیشن لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے دونوں اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
اس حوالے سے لندن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم مختلف آئینی مسودوں پر بھی دستخط کریں گےجنہیں پاکستان بھجوادیا جائے ۔
اقتصادی کونسل کے اجلاس میں مجوزہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 5 ہزار ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے
اس حوالے سے مختلف منصوبوں کیلئے رقم مختص کی جارہی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔