وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کل ہوگی

شائع 30 مئ 2016 06:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن:وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کل ہوگی۔

آپریشن' لندن رائل برامپٹن' اسپتال میں ہورہا ہے جہاں تمام ٹیسٹ اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

وزیراعظم آج رات اسپتال منتقل ہوجائیں گے،  شہباز شریف و دیگر اہل خانہ لندن پہنچ  چکے ہیں، عوام سے وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

صدرممنون حسین اوروزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی صحت یابی کےلئے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،اس موقع پر وزیراعظم نے دعاؤں پر صدر ممنون حسین اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ماہرین امراض قلب کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کامیاب سرجری کے بعد دوسے تین ہفتے کے بعد سفر کے قابل ہوں گے۔

دوسری جانب عمران خان اور بلاول بھٹو سمیت دیگر سیاسی اور سماجی رہنماوں نے بھی وزیراعظم کی صحت یابی کےلئے دعا کی۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے یہ واضح کیا کہ بیماری سے منسلک تمام اخراجات وزیراعظم کا خاندان برداشت کررہا ہےجبکہ ان کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔