کراچی:اسٹیل ٹاؤن کے قریب دھماکا، 3افراد زخمی

شائع 30 مئ 2016 07:51am

13213132

کراچی:کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کے قریب دھماکے میں غیرملکی سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔

اسٹیل ٹاؤن کے قریب نیشنل ہائی وے پردھماکے سے ہائی ایس وین میں سوارچینی انجیئنر،محافظ اورڈرائیورمعمولی نوعیت کے زخمی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے میں ہائی ایس وین کو بری طرح نقصان پہنچا جبکہ قریب کھڑے ٹرک کی ونڈ اسکرین بھی چکنا چور ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ،دھماکاخیزمواد گرین بیلٹ پرنصب کیا گیا تھا ،سی ٹی ڈی کے انچارج مظہرمشوانی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیاجبکہ بارودی مواد کی جانچ کیلئے جائے وقوعہ کی اسکیننگ بھی گی۔

رینجرزکی جانب سے آس پاس کے علاقوں میں چھان بین کی کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، دھماکا خیز مواد سے متعلق پولیس کواطلاع دی گئی تھی تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔