بلاول بھٹوکا قافلہ میرپور کی جانب رواں دواں

شائع 30 مئ 2016 10:57am
فائل فوٹو فائل فوٹو

میرپور:بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ مرکزی رہنماؤں اورکارکنوں کے ہمراہ میرپورکی جانب رواں دواں ہیں،جوش بھی اور جذبہ بھی ، گاڑیوں میں پارٹی نغمے بجائے جارہے ہیں۔

 سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے کے باوجود چیئرمین پیپلزپارٹی نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ فیض آباد، گوجر خان کے قافلے بھی بلاول کارواں میں شامل ہوگئے ۔

بلاول کا قافلہ جب روات پہنچا تو کارکنوں نے بہت جوش سے ان کا استقبال کیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اوران کے حق میں نعرے لگائے۔

بلاول بھٹو زرداری کے قافلے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا، اور دیگررہنما بھی شریک ہیں ۔

 فیض آباد کے مقام پرسابق وزیرمملکت سردارسلیم حیدر، اٹک سے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ قافلے میں شامل ہوئے ، ایئرپورٹ چوک پرزمرد خان نے کئی گاڑیوں کے ہمراہ قافلہ جوائن کیا ۔

 گوجرخان پہنچنے پرسابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف پیپلزپارٹی چیئرمین کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ لالہ موسیٰ کے مقام پرقمرزمان کائرہ ایک بڑی ریلی کے ہمراہ قافلے میں شریک ہوں گے ۔ بلاول آج میرپورمیں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔