پاکستان کا افغان سرزمین ڈرون حملے کیلئے استعمال ہونے پر تحفظات کا اظہار
مشیرخارجہ سرتاج عزیزسے افغان سفیر کی دفترخارجہ میں ملاقات - فائل فوٹواسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کواپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونی دینی چاہئے ۔
فغان طالبان کے امیرملا اخترمنصورکی ہلاکت کے بعد پاکستان اورافغانستان کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیزاور افغان سفیر حضرت عمر زخیوال کے درمیان دفترخارجہ میں ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں ملا اخترمنصور کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال ،افغان مفاہمتی عمل اورسرحدی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
مشیرخارجہ نے افغان سفیرسے افغانستان سے ڈرون حملے پرپاکستان کی جانب سے تحفظات کا اظہارکیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔