میاں صاحب شیر ڈیزل پر نہیں چلتے ،بلاول
فائل فوٹومیرپور :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب شیر ڈیزل پر نہیں چلتے ۔
میرپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے عوام سے اپیل کی کہ وزیر اعظم کی صحت کیلئے خصوصی دعا کیجیے ۔ان کا کہنا تھا کہ غلط کام پر ہم ضرور تنقید کرتے ہیں لیکن ہمار اہرم کام ملک اور قوم کیلئے ہوتا ہے ۔بلاول کا کہنا تھاکہ شہید بھٹو کو یہاں کی عوام سے بے انتہا پیار ملا ہے ۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم پیر پگارا نے کہا ہے کہ میاں برادران مشکل میں پاوں پکڑتے ہیں تاہم جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو گلا پکڑتے ہیں ۔پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ میاں صاحب شیر ڈیزل پر نہیں چلتے ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔