وزیراعظم پر ویڈیو لنگ سے اجلاس کی صدارت پر تنقید
فائل فوٹو
اسلام آباد:پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں کی صدارت پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔عمران خان نے وزیراعظم کے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کو غیر محفوظ قراردے دیا۔
عمران خان نے کہا کہ کسی جمہوری ملک میں اس طرح حکومتی انتظامات نہیں چلائے جاتے۔انہوں نے کہا کہ جاسوس ادارے کیلئے پاکستان کی اقتصادی منصوبہ بندی کے حوالے سے اہم ترین گفتگو تک رسائی مشکل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات کے تحفظ کی خاطر اہم معلومات تشہیر سے قبل صیغئہ راز میں رکھا جاتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بہت ساری چیزیں افشا ہوجاتی ہیں یہ عام سی بات ہوگئی ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس کیلئے بہترین طریقہ اپنایا گیا۔ترجمان کابینہ ڈویژن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب مکمل طور پر محفوظ ہوگا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔