عوامی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شہباز
فائل فوٹو
لندن :وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران بھی عوام کی فلاح وبہبود پراربوں روپے خرچ کیے جائیں گے۔عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام عوامی امنگوں اور عام آدمی کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کا عکاس ہونا چاہیے۔آئندہ مالی سال کے دوران بھی اربوں روپے عوامی کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ کیے جائیں گے جبکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔جس کیلئے مفاد عامہ کی سکیموں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔دوہزار اٹھارہ میں ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔