ملکی ادارے کرپشن کی وجہ سے تباہی کا شکار ہیں ،سراج الحق
اسلام آباد:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ تمام ملکی ادارے کرپشن کی وجہ سے تباہی کا شکارہیں۔ کرپشن پاکستان کے لیے بھارتی ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل یوتھ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کرپشن سے بیس کروڑ عوام متاثر ہوتے ہیں یہی وجہ ہے ،اس سے جمہوریت اپنا اعتماد کھو رہی ہے۔ ملک بھر میں مالی، اخلاقی، عدالتی، انتخابی کرپشن ہورہی ہے ، نیب مکمل طور پرکرپشن روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ تریپن کروڑ ڈالر کے عوض امریکا ڈاکڑ شکیل آفریدی کی رہائی اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کامطالبہ کررہاہے۔سراج الحق نے کہا دنیا چاند پر پہنچ گئی، تھر کے تیرا سو بچے بھوک سے مر گئے ہیں ظلم تو یہ ہے کتے پلاوٴ کھا رہے، گھوڑے اے سی میں ہیں لیکن پاکستانی بچے گندگی کے ڈھیرسے کھانا تلاش کررہے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور مشرف حکومت کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ جلاوٴ گھیراوی کے قائل نہیں مگر وہ دن آنے والا ہے جب غریب، کاشتکار، محنت کش کرپشن کے خلاف ایوانوں کا رخ کرینگے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔