اسٹیٹ بینک کراچی میں اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کی تعارفی تقریب

شائع 22 دسمبر 2015 05:08pm

12
کراچی:گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پانچ ہزارروپے کے نوٹ پر طبع کردہ جھنڈا پاکستان کا نہیں، جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کراچی میں اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کی تعارفی تقریب سے خطاب میں مرکزی بینک کے گورنر اشرف وتھرا نے کہا کہ اب عوام موبائل فون کے ذریعے بینکاری سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے، اور تمام بینک برانچز اپنی ویڈیو کے ساتھ دستیاب ہوں گی، انہوں نے کہا کہ جنوری دوہزار سترہ سے مکمل تصدیق شدہ نوٹوں کا اجرا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کو غلط فہمی ہے کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پاکستان کا جھنڈا غلط چھپا ہے، دراصل یہ جھنڈا پاکستان کا ہے ہی نہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے اسٹیٹ بینک مختلف اداروں سے تعاون کر رہا ہے، دلکش اور خوبصورت نوٹ ہماری ثقافت اور قائداعظم محمد علی جناح کی عظمت کی عکاسی ہیں، جو مکمل طور پر بین الاقوامی معیارات کے حامل ہیں۔