جنرل راشد محمود کی سربراہی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس
راولپنڈی:عسکری قیادت کا کہنا ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا، اور انتہاپسندی ختم کرنے کیلئے حکومت کی مدد کرتے رہیں گے۔
جنرل راشد محمود کی سربراہی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوا۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، ایئر چیف مارشل سہیل امان اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے شرکت کی۔
آئی ایس پی ایرکا کہنا ہے کہ اجلاس میں خطے اور ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مسلح افواج کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامع سیکیورٹی اسٹریٹیجی کے تحت ہر قسم کے خطرے کا بھرپورانداز میں جواب دیا جائیگا اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت کی مدد جاری رکھی جائیگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔