لاہورمیں ینگ نرسزکااحتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری

اپ ڈیٹ 01 جون 2016 05:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: ینگ نرسز کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ نرسز کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

نرسز نے مطالبات کے حق اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ان  کا کہنا تھا کہ گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو سروس ا سٹرکچر اور ہیلتھ رسک الاؤنس دے دیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔

دن بھر جاری رہنے والے احتجاج کے باوجود کوئی حکومتی نمائندہ تاحال نرسز سے مذاکرات کیلئے نہیں پہنچا۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ایمرجنسی سروس بھی بند کردی جائے گی۔