کراچی میں رینجرز کی کارروائی،7ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 01 جون 2016 07:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ،گزشتہ رات ملیر، نیو کراچی، سائٹ، لانڈھی، گڈاپ، بن قاسم ٹاون اور ناتھ ناظم آباد میں چھاپے مارے گئے۔

 چھاپوں کے دوران 4 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے بدنام عسکری ونگ سے ہے۔

دیگر کاروائیوں میں مزید 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں دہشت گردوں کا ایک سہولت کار بھی شامل ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔