ممنون حسین آج پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے

اپ ڈیٹ 01 جون 2016 08:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا ،جس سے صدر ممنون حسین خطاب کریں گے ۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون کو دن 11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،اجلاس سے صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب کے بعد چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔

صدر ممنون حسین پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران حکومت کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز دیں گے جبکہ آئندہ مالی سال17-2016 کا وفاقی بجٹ 3 جون کی شام قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام  تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔