ضمنی انتخابات:صدیق خان ، جہانگیر ترین کے درمیان کانٹے کا مقابلہ
لودھراں:لودھراں کے حلقہ این اے ایک سو چون میں آج صدیق خان بلوچ اور جہانگیر ترین میں کانٹے کا مقابلہ ہورہا ہے۔ پینسٹھ پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے
۔لودھراں کے حلقہ این اے ایک سو چون میں سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے حکمران جماعت کے صدیق بلوچ اور تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کے درمیان آج کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں اٹھارہ دیگر امیدوار بھی قسمت آزمانے میدان میں اترے ہیں۔
ضمنی انتخابات کیلئے قائم تین سو تین پولنگ اسٹیشنز میں سے پینسٹھ کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ جہاں پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پولیس اور فوج کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں ووٹرز کے علاوہ پانچ سے زائد افراد کے اجتماع، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور جیت کی خوشی میں جشن یا ریلیاں نکالنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔