اسلام آباد ہائیکورٹ : پرائیوٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ درست قرار

اپ ڈیٹ 01 جون 2016 10:43am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیوٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کو درست قرار دے دیا،حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پرائیوٹ اسکول فیسوں میں اضافہ کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔

 عدالت نے فیصلے میں پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی کے فیسوں میں اضافے کے خلاف جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردیا اور پرائیوٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کو درست قرار دیا۔

 مختصر فیصلے میں پیرا کو ہدایت کی کہ قواعد بناتے وقت نجی اسکولوں سے بھی تجاویز طلب کی جائیں، پرائیویٹ اسکولز نے پیرا کی جانب سے 23 ستمبر 2015کو جاری نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

 نوٹیفکیشن میں پرا نے پرائیوٹ اسکولوں کو فیسوں میں اضافہ واپس لینے اور اضافی فیس واپس کرنے کا کہا گیا تھا۔