سندھ اسمبلی کی 2خالی نششتوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی

اپ ڈیٹ 01 جون 2016 08:03am
انتخابات کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا - فائل فوٹو انتخابات کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا - فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں سندھ اسمبلی کی 2خالی نششتوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی،انتخابات کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا۔

سندھ اسمبلی کی دونوں نشستیں پی ایس 106اور 117ایم کیو ایم کے منحرف ارکان افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر احمد کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئیں ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، دونوں حلقوں میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پولیس کے علاوہ رینجرز بھی تعینات ہوگی ۔

ہنگامی صورت حال میں فوج کو تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے رینجرز اور پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دئیے جائیں گے ۔

 انتخابی سامان ترسیل اور عملے کی پولنگ اسٹیشنوں پر تعیناتی کا کام آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔