لیہ میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ،6’دہشت گرد‘ ہلاک
لیہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی دہشت گردی کو ناکام بنا دیا - فائل فوٹولیہ:لیہ میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )نے مقابلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں کے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
لیہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی دہشت گردی کو ناکام بنا دیا،محکمہ انسداد دہشت گردی کو اطلاع ملی کہ 8 دہشت گرد لیہ میں بڑی تخریب کارروائی کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
جس پر سی ٹی ڈی نے تحصیل چوبارہ میں ہنگو فارم کے قریب چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔
جس کے بعد مقابلے میں 6دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ مفرور دہشتگردوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ، 2 آٹومیٹک رائفلز، ایک پسٹل اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔