جمہوریت کے بغیر پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی،صدرممنون
حزب اختلاف کو منتخب حکومت پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق حاصل نہیں،صدر - فائل فوٹواسلام آباد:صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کو منتخب حکومت پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق حاصل نہیں،ضد اور ذاتی اختلافات کو قومی مفاد پر غالب نہ آنے دیا جائے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر ممنون حسین نے اپوزیشن پر تنقید کی اور کہا کہ سیاسی نظام بحرانوں کا سامنا کرنے کے قابل ہوگیا ہے، جو قومیں اپنے تضادات پر قابو پاتی ہیں زمانہ ان کے سامنے سرنگوں ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے بغیر پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی،3 برس کے دوران تلخ و شیریں ماحول میں بھی جمہوری سفر جاری رہا ۔
صدر نے کہا کہ وزیرستان، بلوچستان اور کراچی میں امن بحال ہورہا ہے، اس سال کے آخر تک ضرب عضب کے اہداف بھی حاصل کرلیں گے، اب توجہ ان آپریشن سے حاصل ہونے والے نتائج پر مرکوز کرنی چاہئے۔
ممنون حسین نے کہا کہ عالمی برادری پر واضح کرتے ہیں کہ خارجہ پالیسی کی بنیاد پر امن ہمسائیگی ہے،خطے کے مسائل کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ بعض وجوہات کی وجہ سے پاکستان اپنی منزل سے دورہوگیا، بدعنوانی نے ترقی کی راہیں مسدود کردیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔