سانحہ یوحناآباد کے42ملزمان کو چالان کی نقول فراہم
فائل فوٹولاہور:انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ یوحنا آباد کے 42ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے رو برو سانحہ یوحنا آباد کے ملزم ذکریا اقبال،اسلم سہوترا،الیاس مسیح سمیت42ملزمان کو پیش کیا گیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان کو شہادتوں اور ویڈیوز کی مدد سے شناخت کیا گیا ہے،جس میں ملزمان دو افراد کو زندہ جلانے سمیت توڑ پھوڑ کرتے نظر آ رہے ہیں،عدالت کے رو برو تمام ملزمان کو مقدمہ کے چالان کی نقول سمیت واقع کی حاصل کی گئی ویڈیوز کی سی ڈیز فراہم کی گئیں۔
عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے،تمام ملزمان کو نو جون کو طلب کر لیا،اسی روز تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گئی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔