سندھ اسمبلی : ضمنی الیکشن، دو خالی نشستوں پر پولنگ کل ہوگی
فائل فوٹو
کراچی :کراچی میں سندھ اسمبلی کی دو خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی، انتخابی سامان آج شام تک پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا جائے گا۔
سندھ اسمبلی کی دونوں نشستیں پی ایس ایک سو چھ اور ایک سو سترہ ایم کیو ایم کے منحرف ارکان افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر احمد کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، دونوں حلقوں میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پولیس کے علاوہ رینجرز بھی تعینات ہوگی۔ ہنگامی صورت حال میں فوج کو تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے رینجرز اور پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دئیے جائیں گے۔ انتخابی سامان ترسیل اور عملے کی پولنگ اسٹیشنوں پر تعیناتی کا کام آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔