اقتصادی راہداری پر اعتراضات میں وزن نہیں ،ممنون حسین
فائل فوٹوفائل فوٹو
اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پر اعتراضات میں کوئی وزن نہیں نہ ہی اپوزیشن کو منتخب حکومت پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق حاصل ہے۔ رواں سال ضرب عضب کے اہداف حاصل کر لیں گے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے بغیر پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی،تین برس کے دوران تلخ و شیریں ماحول میں بھی جمہوری سفر جاری رہا۔
صدر نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حزب اختلاف کو منتخب حکومت پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق حاصل نہیں۔صدر نے اقتصادی راہداری پر اعتراضات کو رد کر دیا اورساتھ ہی سیاسی نظام کی مضبوطی کا بھی ذکر کیا۔صدر نے کہا کہ وزیرستان، بلوچستان اور کراچی میں امن بحال ہو رہا ہے،رواں سال کے آخر تک ضرب عضب کے اہداف بھی حاصل کرلیں گے،اب توجہ نتائج پر مرکوز کرنی چاہئے۔
ممنون حسین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پر واضح کرتے ہیں کہ خارجہ پالیسی کی بنیاد پرامن ہمسائیگی ہے،خطے کے مسائل کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض وجوہات کی وجہ سے پاکستان اپنی منزل سے دور ہو گیا، بدعنوانی نے ترقی کی راہیں مسدود کر دیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔