وفاقی حکومت رینجرز پرسالانہ نو ارب روپے خرچ کرتی ہے

شائع 23 دسمبر 2015 05:56am

rangers

کراچی:ترجمان وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ سندھ رینجرز پر سالانہ نو ارب کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرتی ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اگر کسی کو وفاقی حکومت کے فیصلے پر اعتراض ہے تو عدالت جاسکتا ہے۔۔

وفاقی حکومت رینجرز پرسالانہ نو ارب روپے خرچ کررہی ہے۔۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے یہ کبھی نہیں کہا کہ نو ارب روپے سندھ حکومت کو دیئے جاتے ہیں۔ سندھ میں رینجرز پر اٹھنے والے نو ارب سالانہ کے اخراجات کی تفصیل ایج میڈیا کو جاری کر دی جائیں گی۔کسی کو وزارت داخلہ یا وفاقی حکومت کے کسی فیصلے پر شکایت، ابہام یا اختلاف ہے تو وہ عدالت جاسکتا ہے۔