ملکی اقتصادی جائزہ کل پیش کیا جائیگا
فائل فوٹو
اسلام آباد:زرعی اوراقتصادی ترقی سمیت بیشترمعاشی اہداف پورے نہ ہوسکے تاہم پاکستان کی مالی کریڈٹ منفی سے مستحکم ہوگئی۔ رواں مالی سال کا اقتصادی جائزہ کل پیش کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاردو جون کو رواں مالی سال سے متعلق اقتصادی جائزہ پیش کریں گے، حکومت کو رواں سال بھی بیشتر معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا ۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں سال جی ڈی پی، زرعی ترقی ، قومی بچت سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم مقررہ اہداف حاصل نہیں کیے جاسکے ، تاہم زر مبادلہ کے ذ خائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح اکیس ارب ڈالر تک پہنچ گئے ،ترسیلات زر بھی پانچ فیصد اضافے سے سولہ ارب ڈالر تک بڑھ گئیں ہیں ۔
عالمی معاشی اداروں نے ملکی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ۔پاکستان کی مالی کریڈٹ منفی سے مستحکم ہوگئی ۔ملک کی مجموعی قومی پیداوارکی شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد کے مقابلے میں چار اعشاریہ سات فیصد رہی تاہم یہ گذشتہ آٹھ سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہی،صنعتی شعبے کی ترقی ہدف کے مقابلے میں زیادہ رہی جبکہ خدمات کے شعبے نے بھی اپناہدف حاصل کیا ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔