بجٹ میں چینی سمیت مختلف اشیاء پر ٹیکس کا امکان

اپ ڈیٹ 02 جون 2016 05:31am
45644 فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی بجٹ میں چینی ،منرل واٹر،مشروبات،لگژری گاڑیوں، سیمنٹ سمیت متعدد اشیا پر ٹیکسز میں اضافہ متوقع ہے۔ پینٹس، آئل لبریکنٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف چھتیس کھرب بیس ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے بجٹ میں دو سواٹھاسی ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد جبکہ ایک سو بیس ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جاسکتی ہے ، اضافی ریونیو کی وصولی کے لیے نئے بجٹ میں لیپ ٹاپ ،موبائل فون ، چینی، مشروبات ،منرل واٹر، کاپیوں،کتابوں سمیت اسٹیشنری آئٹمز، اسٹیل مصنوعات، برقی آلات سمیت متعدد پرتعیش آئٹمزپرٹیکس کی شرح بڑھائے جانیامکان ہے جس کے باعث نئے مالی سال میں درجنوں اشیاء مہنگی ہوجائیں گی ۔

سیمنٹ پر ایک روپے فی کلو کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے ڈیوٹی مشروبات پرٹیکس شرح ایک سے دو فیصد بڑھاکر ساڑھے بارہ فیصدکی جاسکتی ہے ،پینٹس،انجن آئل اورلبریکیٹنگ آئل سمیت متعدد اشیا پر دس سے پندرہ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔