کراچی:پی ایس106اور117پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
پولنگ اسٹیشنز پرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات - فائل فوٹوکراچی:کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 106 اورپی ایس 117 پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پولنگ اسٹیشنز پرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ مجموعی طور39حلقوں کوانتہائی حساس قراردیا گیاہے۔
حلقہ پی ایس 106 اور117کے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ایم کیوایم رہنماڈاکٹرفاروق ستارنے بھی اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کیا ۔
میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستارکا کہنا تھا کہ عوام نے مائنس ون فارمولہ مسترد کردیا ۔
حسین آباد پولنگ اسٹیشن نمبر8 میں پریزائڈنگ افسراورخاتون پولنگ ایجنٹ کے درمیان جھگڑاہوا،خاتون پولنگ ایجنٹ نے الزام عائد کیا کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا۔
پولنگ کا عمل سخت سیکیورٹی میں جاری ہے۔پولنگ اسٹیشنز کےاندربھی رینجرزاہلکارتعینات ہیں جبکہ رینجرزافسران کومجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہیں۔
پی ایس 106 عزیزآباد،لیاقت آباد ،شریف آباد،غریب آباد،بندھانی کالونی،بھنگوریہ گوٹھ اوردیگرعلاقوں میں مشتمل ہے جہاں 14 امیدوارمدمقابل ہیں۔
حلقے کے 1لاکھ 75 ہزار395 رجسٹرڈووٹرزحق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
پی آئی بی کالونی،جمشید کوارٹر،مارٹن کوارٹر،سولجربازاراورملحقہ علاقوں پرمشتمل حلقہ پی ایس117میں 1 لاکھ 64 ہزارنوسورجسٹرڈووٹرزہیں ۔
حلقے میں 84 پولنگ اسٹیشنزاور636 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں 22 پولنگ اسٹیشنزکو انتہائی حساس جبکہ 62 حساس قراردیئے گئے ہیں۔یہ نشستیں افتخارعالم اورڈاکٹرصغیراحمد کے استعفی کے باعث خالی ہوئیں تھیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔