پنجاب:یوحنا آباد واقعہ ،قانون کے دائرے میں ریلیف کا اعلان

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوحنا آباد واقعہ میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جو بھی ریلیف ممکن ہوا دیں گے، انہوں نے صوبے کے مسیحی قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔
لاہور میں کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ یوحنا آباد قیدی مسیحی برادری کے ملزموں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جو بھی ریلیف ممکن ہوا دیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے کی جیلوں میں قید مسیحی برادری کے قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔ قیدیوں کی سزا میں معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث مسیحی قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں کرسمس کیک بھی کاٹا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔