راولپنڈی ،اسلام آباد،پشاوراورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان
فائل فوٹواسلام آباد:آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران راولپنڈی ،اسلام آباد،پشاور،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاورمردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان ،کشمیر،کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، بنوں،سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اوراسلام آباد میں بارش جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری کا امکان ہے۔
جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم بدستورگرم اورخشک رہےگا ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ژوب ڈویژن، فاٹا اورگلگت بلتستان میں بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں 50 ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی شہید بینظیرآباد میں پڑی ۔ جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔